Advertisement

امریکاہمیں نہ دھمکائے، 290 کاہندسہ یادرکھے،ایرانی صدر

ایرانی

ایرانی صدرحسن روحانی نےامریکاکےصدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 52 اہداف کونشانہ بنانےکی دھمکی پرجواب دیتے ہوئےکہاکہ امریکاہمیں نہ دھمکائےبلکہ 290 کاہندسہ یادرکھے۔

ایرانی صدرحسن روحانی نےاتوارکے روز اپنےامریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی آمیزٹویٹس کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدرہمیں نہ دھمکائے بلکہ 290 کا ہندسہ یاد کرے۔

اتوارکو امریکی صدرنےایران کوخبردارکیاتھاکہ اگراس نےحملہ کیاتوایران کی 52 تنصیبات امریکاکےنشانےپرہوں گی۔

پیر کے روزروحانی نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹرپرردعمل  دیتےہوئےکہاکہ”جو لوگ 52 نمبر کا حوالہ دیتے ہیں انہیں 290 نمبر کےعددکویادرکھنا چاہئےاورایرانی قوم کونہ دھمکا ئیں۔

  ایرانی صدرکااشارہ اس مسافر بردارایرانی ہوائی جہازکی طرف تھاجسےامریکانے 3 جولا ئی سنہ 1988ء میں مارگرایاتھاجس میں   254 ایرانیوں سمیت  274 افراد سوارتھے۔

اس واقعےکےرد عمل میں ایران نےعراق کےساتھ جاری آٹھ سالہ جنگ روکنےکااعلان کیاتھا۔

ٹرمپ نے اتوار کو کہا تھا کہ امریکا نے ایران میں 52 مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ جنگ کی صورت میں ان مقامات کو سرعت اور طاقت کے نشانہ بنایا جائے گا۔ اگر ہمارے لوگوں یا مفادات پر ایران حملہ کرتا ہے تو ایران کے 52 مقامات ہمارے نشانے پر ہوں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ امریکی صدرکی طرف سے 52 کے عدد کا حوالہ اس لیےدیا کیونکہ 1979ء میں ایران میں برپا ہونے والے ’انقلاب‘ کے بعد ایران کی  جانب سےامریکی سفارت خانےمیں گھس کر 52 امریکی سفارت کاریرغمال بنا لیےتھے۔

ایران نےڈونلڈ ٹرمپ کےسرکی قیمت 8کروڑڈالرزمقررکردی

ایرانی اور امریکی قیادت   کے درمیان تازہ بیان بازی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب گزشتہ جمعہ کو امریکی فوج نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بین الااقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور کئی دوسرے عراقی وایرانی  فوجیوں کو  قتل   کردیا تھا۔

 جس کےبعد مشرق ِ وسطی سمیت دنیابھرمیں اس کےاثرات دیکھےجارہے ہیں ۔

ایران نےجنرل  قاسم سلیمانی کے قتل کےبعدعراق میں امریکی  فوجی اڈے پرراکٹ  داغے تھےجس میں 5 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ اس  کے علاوہ   جنرل قاسم  کی موت  کےبعدعالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہواہے ۔

 جبکہ اتوارکےروزایران نےعالمی طاقتوں کےساتھ 2015 میں کیاجانےوالا معاہدہ  سےمکمل دستبرداری کااعلان کردیاہے۔

Advertisement

پیر کوتہران میں جنرل قاسم کی نمازجنازہ پرامریکی  ڈونلڈ  ٹرمپ  کی سرکی قمیت بھی مقررکی گئی ۔ منتظمین نےاعلان کیا کہ جو بھی  شخص  ڈونلڈٹرمپ کےسرکولےکرآئےگا اسے 8  کروڑ  ڈالردیاجائےگا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version