Advertisement

تہران ،یوکرین کاطیارہ حادثےکاشکار،176افراد ہلاک

تہران

تہران میں یوکرین کےمسافر طیارہ حادثےمیں عملےکےافراد سمیت تمام 176 افراد ہلاک ہو گئےہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق تہران کے امام خمینی ائیرپورٹ سےٹیک آف  کرنےوالا یوکرینی مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا  جس  میں عملےسمیت سوار تمام مسافرہلاک ہوگئےہیں۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کےمطابق یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تکینکی  خرابی کے باعث تہران میں گرکرتباہ ہوا۔

خبر ایجنسی کےمطابق طیارے نےتہران کے امام خمینی ائیرپورٹ سے ٹیک آف کیا لیکن کچھ دیربعدہی طیارےکےانجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹس کے مطابق طیارے کے پائلٹ نےہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ زمین پرگرکرتباہ ہوگیا۔

Advertisement

سول ایوی ایشن کےترجمان رضا جعفرزادہ کےمطابق تحقیقاتی ٹیم نےجائےحادثہ کی تحقیقات کاآغازکردیاہےتاہم ایئرپورٹ حکام نے حادثے کو تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیا۔

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق بدقسمت طیارہ تہران سے یوکرین کےدارالحکومت کیوجارہاتھا۔

حادثےکےبعد یوکرین کےصدر ولودیمیرنےاومان کادورہ ملتوی کردیا ہے ۔صدرکاکہنا ہے کہ یوکرینی سفارت خانہ حادثےکی وجوہات  جاننےکےلئےتحقیقات کرےگا۔

قازقستان میں طیارہ حادثہ،15 افرادہلاک

واضح رہے کہ بوئنگ 737-800 2 انجن والا عام طیارہ ہے جو مختصر یا درمیانے فاصلے کی پروازوں کے لیےاستعمال ہوتا ہے، دنیا بھر کی ایئر لائنز 90 کی دہائی میں متعارف کروائے گئے اس طیارے کو ہزاروں کی تعداد میں استعمال کرتی ہیں۔

اس سے قبل 2018 میں ایران کےصوبےاصٖفہان میں مسافرطیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھاجس میں طیارے میں  سوار 65 مسافر  ہلاک ہوگئے تھے۔ طیارہ ایرانی دارالحکومت تہران سے جنوب مغربی شہر یاسوج جارہا تھا

Advertisement

 گزشتہ سال دسمبرپرقازقستان میں مسافرطیارےکوحادثے میں 15افراد ہلاک ہوگئےتھے۔

مسافرطیارہ الماتی ایئرپورٹ کےقریب گرکرتباہ ہو گیاتھا ، طیارہ قازقستان کےسب سےبڑے شہرالماتی سےدارالحکومت نورسلطان جارہاتھا۔

 گزشتہ سال دسمبرمیں ہی امریکامیں بھی مسافر طیارہ حادثےکاشکار ہوگیاتھاجس میں 9 مسافر جاں  بحق ہوگئےتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version