Advertisement

بھارت میں 8سوسال پرانی مسلمان دیوی منظرعام پرآگئی

بھارتی ریاست

 بھارت میں انسانی پوجاکاایک اورواقعہ سامنے آگیاہے۔ بھارتی شہریوں نےمسلمان خاتون کی پوجاشروع کردی۔

بھارتی ریاست گجرات کےعلاقے گاندھی نگر کے گاؤں جھلاسن میں مسلمان خاتون کی دیوی کےطورپر پوجاکی جاتی ہے۔

 معروف بھارتی نژاد امریکی خلاف باز سنیتا ولیمزخلامیں جانےسےقبل اپنےوالد کےساتھ ڈولاماں کےمندرپرحاضری دے چکی ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ جھلاسن  کا یہ گاؤں اس وقت شہ سرخیوں کاحصہ بناجب بھارتی نژاد امریکی خلابازسنیتاولیمزاپنےوالدکےساتھ گاؤں میں ڈولاماں نام کی دیوی کے درشنکرنےآئی تھیں۔

بھارتی ریاست کےگاؤں جلاسن سے متصل گاؤں ’’لول‘‘ کے بی جے پی کے مقامی رہنما مکیش پٹیل نے اس بارے میں بتایا کہ’’ ڈولا ماں‘‘ ایک مسلمان خاتون تھیں۔ ایسا ہمارے باپ دادا نےہمیں بتایا تھا۔

Advertisement

ہندو طلبہ کی مسلمان پروفیسر کو برطرف کرنے کے لیے خصوصی پوجا

ڈولا ماں کی کہانی سناتے ہوئے مکیش پٹیل کاکہناتھاکہ جب گاؤں میں لٹیرے آتے تھے اور گاں کو لوٹ کر چلے جاتے تھے توپڑوس کے گاؤ ں سے گزرنے والی ایک مسلمان خاتون نے دیکھا کہ جھلاسن گاؤں میں لوٹ مچی ہوئی تھی ۔ انھوں نےرک کر ڈاکوں کو للکارا اور لڑتے لڑتے جان دے دی۔ آج جہاں مندر ہے وہ وہیں ہلاک ہوئی تھیں۔

 مکیش پٹیل نےمزید بتایا کہ ان کی موت کےبہت برسوں بعدان کےنام پرمندر تعمیر ہوا۔ ہماری ان سے عقیدت ہے۔ وہ ہماری حفاظت بھی کرتی ہیں اور ہماری تکلیفیں بھی دورکرتی ہیں۔

یہ گاؤں گاندھی نگر سے 20 کلومیٹردورہےاوراس کی آبادی پانچ ہزارکےلگ بھگ ہے ۔یہاں 800برس پرانا ڈولا ماں کا مندرواقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version