Advertisement

سال ِنوکی آتش بازی سےچڑیاگھرمیں آتشزدگی،بندرہلاک

مغربی جرمنی

 جرمنی میں چڑیاگھرمیں آتشزدگی کےنتیجےمیں تمام بندرزندہ جل گئے۔

جرمنی ایک چڑیاگھرنےتصدیق کی ہے کہ سال نو کی آتش بازی کےباعث چڑیاگھر میں بندروں کا انکلوژرجل کرمکمل طور پر تباہ ہو گیاہےاوروہاں موجود تمام بندرہلاک ہوگئےہیں۔

کریفلڈچڑیاگھرنےبدھ کے روزپہلے کہا تھا کہ آتشزدگی کی وجہ سےکچھ جانورہلاک ہوئے ہیں لیکن بعد میں تصدیق کی کہ دوچمپنزیزکےعلاوہ تمام جانورہلاک ہو گئےہیں۔

دو ہزارسکوائر میٹرپرپھیلےانکلوژرمیں بورنین اورنگوٹین اورچمپنزیزمقیم تھے۔

چڑیاگھرکےحکام کےمطابق آتشزدگی کی زدمیں آکرپرندےبھی ہلاک ہوئے ہیں ۔

Advertisement

پولیس کاکہناہےکہ آگ لگنےکی وجہ شایدچینی ساختہ سکائی لالٹین تھیں جنھیں سال نوکےموقع پرہونے والی آتش بازی میں استعمال کیاگیاہے۔

شہرکی پولیس سربراہ جرڈہوپ مین نے کہا ہے کہ لوگوں نے بتایا ہے کہ انھوں نے چڑیا گھر کے قریب سکائی لالٹینیں فضا میں اڑتےہوئِےدیکھی ہیں اورپھرچڑیاگھرمیں آگ لگ گئی۔

نئی دہلی: فیکٹری میں آتشزدگی،43افرادہلاک

پولیس اہلکار نے مزید کہ آتشزدگی کی جگہ کے قریب سے سکائی لالٹین ملی ہیں۔ جرمنی میں سکائی لالٹین کو استمعال کرنے کی اجازت نہیں۔

کریفلڈ چڑیا گھر 1975 میں قائم کیا گیا تھا اور وہاں برساتی جنگلات میں رہنے والے جانوروں کے لیے ویسا ہی ماحول تیار کیا گیا تھا جس میں پرندوں کے علاوہ بندر کی نسل کے جانوروں کو رکھا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version