Advertisement

واشنگٹن،سیاٹل میں فائرنگ 1 شخص ہلاک 7زخمی

واشنگٹن

واشنگٹن میں فائرنگ کےنتیجےمیں ایک شخص ہلاک اورسات افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

واشنگٹن کےشہرسیاٹل میں فائرنگ کےنتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کاواقعہ سیاٹل کی پائیک پلیس مارکیٹ، تھرڈ ایونیو اورپائن اسٹریٹ کےقریب پیش آیا۔

 ہلاک ہونے والی  خاتون کی لاش اور واقعے کےزخمیوں کواسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

 فائرڈیپارٹمنٹ کاکہناہےہلا ک خاتون کی عمرچالیس سےپچاس سال کےلگ بھگ ہے۔ تاہم زخمی ہونےوالےافراد کی عمریں  9  سال  سے 55  سال  تک ہیں۔

سیاٹل پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنےوالاملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا، جبکہ فائرنگ کا محرک تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ فائرنگ سے متاثرہ علاقے کو بند کر دیا گیا ہے۔

سیاٹل میں دوروز کےدوران فائرنگ کایہ تیسراواقعہ ہے منگل  کوپولیس نےشاپنگ مال کی سیڑھیوں سےایک زخمی شخص کو   ہسپتال  منتقل کیا تھا جو بعدازاں  ہسپال میں  دم توڑ  گیا تھا ۔ جبکہ  بدھ کوسیاٹل میں  ہی   پولیس نےایک  شخص کوگولی مارکرہلاک کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version