Advertisement

بھارتی سپریم کورٹ کا متنازع قانون پر حکومت سے جواب طلب

بھارتی سپریم کورٹ

بھارتی سپریم کورٹ نے شہریت کے متنازع قانو ن  پر مودی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے شہریت کے متنازع قانون سٹیزن شپ ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) پر حکم امتناع دینے سے انکار کرتے ہوئے مودی حکومت کو 4 ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی عدالت ‏عظمیٰ  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مرکزی حکومت کا جواب سنے بغیر اس قانون کے نفاذ پر حکم امتناعی جاری کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

بعد ازاں عدالت نے فیصلہ آنے تک تمام ہائی کورٹس کو متنازع قانون سے متعلق درخواستوں پر سماعت سے بھی روک دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی قیادت میں تین رکنی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کے لیے ایک پانچ رکنی آئینی بنچ کی تشکیل کا اشارہ بھی دیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ بھارت میں شہریت کے اس نئے ترمیمی قانون کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے انڈیا جانے والے غیر مسلم تارکین وطن کو  تو شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں ۔

بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

واضح رہے بھارت میں مسلم مخالف متنازع قانون پاس ہونے کے بعد سے مختلف ریاستوں میں بھرپور احتجاج جاری ہے جس میں اب تک درجنوں لوگ ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ سرکاری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

شہریت کے متنازع بل کے خلاف احتجاج میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔

دوسری جانب اترپردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ ادتیا یوگی ناتھ نے پولیس کو احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں دو ماہ سے جاری احتجاج میں اب تک تقریبا 19 افراد اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں جب کہ 7000 ہزار سے زائد افرد کو فسادات کرنے کے الزام میں حراست میں لیا جا چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version