Advertisement
Advertisement

citizenship law

بھارتی ریاست بہار میں کالج انتظامیہ نے مسلم طالبات کے پرده کرنے پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق بہار کے دارالحکومت پٹنا کے جے ڈی ویمن کالج کی انتظامیہ نے طالبات کیلئے کالج کے احاطے میں نئے ڈریس کوڈ کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے مسلم طالبات پر برقعہ پہننے اور پرده کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ کالج کے اس نئے قانون سے متعلق نوٹس پر کالج پروکٹر اور پرنسپل نے دستخط کیے۔ اس نوٹس میں طالبات کو نئے ڈریس کوڈ پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے 250 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جو پاکستانی 500 روپے کے برابر ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’تمام طُلباء کالج میں پہلے سے طے کردہ ڈریس کوڈ کی پاسداری کریں گے جبکہ کالج میں برقعہ پہننے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر 250 روپے جرمانہ ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پہلے سے طے کردہ ڈریس کوڈ کیا ہے۔ کالج انتظامیہ کے اس حکم نامے کیخلاف کالج کے طالب علموں نے احتجاج بھی کیا۔ علاوہ ازیں جب خبر میڈیا میں پہنچی اور اس حوالے سے کالج پرنسپل شیاما رائے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کالج میں برقعہ پہننے اور پرده کرنے پر پابندی کے آرڈر کو واپس لے رہی ہیں۔
بھارت میں کالج کی مسلم طالبات کے پرده کرنے پر پابندی

بھارتی ریاست بہار میں کالج انتظامیہ نے مسلم طالبات کے پرده کرنے پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات   کے مطابق بہار کے...

بھارتی سپریم کورٹ
بھارتی سپریم کورٹ کا متنازع قانون پر حکومت سے جواب طلب
بھارت
بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہے، امریکی رکن کانگریس
بھارتی عدالت نے شہریت کے قانون پر عمل درآمد روکنے سے انکار کردیا
بھارتی عدالت نے شہریت کے قانون پر عمل درآمد روکنے سے انکار کردیا