Advertisement

چین میں کو رونا وائرس سے ہلاکتیں 56 ہوگئیں

کورونا

چین میں کو رونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کو رونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاکتیں 56 ہوگئی ہیں ۔

مہلک کرونا وائرس پاکستان پہنچ گیا

کو رونا وائرس سے چین کے صوبے ہوبئی میں مزید 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ شنگھائی میں بھی وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد چین میں اس جان لیوا وباء سے مرنے والوں کی تعداد 56 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے ووہان میں ایک اور فیلڈ اسپتال بنانے  کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کے بعد امریکا اور سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو ووہان سے انخلاء کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب امریکا اور آسٹریلیا سمیت دس ممالک کے بعد کینیڈا میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے، متاثرہ شخص چین کے شہر ووہان سے ٹورنٹو پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو چین سے واپس لانے کے لیے منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ سعودی عرب نے بھی ووہان میں موجود اپنے شہریوں کو انخلاء کی ہدایت کی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
Next Article
Exit mobile version