Advertisement

خاتون صحافی کی گلےمیں پھندا ڈال کرخود کشی

مصری

مصر میں خاتون صحافی  نے  مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔

 عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق مصری ایک خاتون صحافی رحاب بدرنےمبینہ طورپرگلےمیں پھنداڈال کرخود کشی کرلی۔ مصری پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

رحاب بدرالاقصر فیسٹیول کی کوریج کے لیے کام کررہی تھیں۔

رحاب بدرکے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے دفتر سے اپنی  بیوی   کو ٹیلی فون کیا مگر اس نے فون کال نہیں سنی۔ بار بار فون کرنے کے باوجود اس کے ساتھ رابطہ نہ ہو سکا۔

 

Advertisement

جس کے بعد اس کی ماں کو فون کیا اور ان کو بتایا کہ رحاب فون نہیں سن رہی۔ وہ جنوبی قاہرہ میں موجود ان کی رہائش گاہ پر اس کے بارے میں معلومات کریں۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رحاب کی ماں اس کے گھر میں پہنچی اور دروازہ کھٹکٹھایا مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے ہمسائیوں کی مدد سے رحاب کے فلیٹ کا دروازہ توڑا جہاں رحاب کی لاش پھندے کے ساتھ لٹک رہی تھی۔

پولیس کی ابتدائی  تحقیقات کےمطابق فلیٹ کےتمام دروازے اورکھڑکیاں اندرسےبندتھیں۔

پولیس نے اس کے تمام اقارب کو اس پراسرار موت کے بارے میں مزید معلومات کےحصول کے لیے طلب کرلیاہے۔

 

Advertisement

پراسیکیوٹر نے رحاب کے موبائل ریکارڈ کی تحقیقات   کا حکم دیا ہے۔

 دوسری جانب   فی الحال نوجوان  خاتون  صحافی  کی خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version