Advertisement

نیویارک میں کشمیریوں ، پاکستانیوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

نیویارک

 نیویارک میں روایتی ٹائمز سکوائر پر کشمیریوں، پاکستانیوں نے جموں و کشمیر کے غیر قانونی الحاق کےخلاف مظاہرہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک میں احتجاج کے دوران مظا ہرین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کےلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں اپنا کردار ادا کرے۔

 مظاہرے کا اہتمام کشمیر امریکن کونسل نے کیا تھا ، جس کا مقصد یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک ہفتے کے لئے متعدد تقریبات کا اہتمام کرنا ہے۔

 مظاہرین نے بھارت مخالف اور کشمیریوں کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کشمیر کونسل امریکہ کے زیر ایتمام 8 فروری کی شام کو نیو یارک کے دل مین ہیٹن ٹائیم سکوایر پہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں اور بھارتی سکھوں کی کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا  تھا ۔

Advertisement

کشمیر کی آزادی تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہنے کا عزم کیا اس موقع پر مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے بول نیوز سے بات کی تھی ۔

مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے جبکہ احتجاج میں  مظاہرین نے اس موقع پر قاتل قاتل مودی قاتل کے نعرے بھی لگائے تھے۔

کشمیر ہوں میں ‘ شہہ رگ پاکستان کی

واضح رہے کہ بھارت نےرواں ماہ  5 اگست کو آرٹیکل 370 منسوخ کر کےکشمیر کی  خود مختارحیثیت کو ختم کرکےمقبوضہ وادی میں کرفیو  نافذ کردیا تھا جو آج 40 واں روزبھی برقرارہے۔

بھارتی سرکارنے سری نگرمیں نئے فوجی بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز بھی تعینات کردیے ہیں۔

سری نگرسمیت مقبوضہ وادی کے تمام اضلاع میں کاروبارزندگی معطل،موبائل اورانٹرنیٹ سروسز تاحال بند ہیں۔ تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کی سرگرمیاں بھی معطل ہیں جبکہ سرکاری دفاتر، بینکوں اورڈاک خانوں میں معمول کا کام بری طرح سے متاثر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان وزیر اعظم مستعفی ہوگئے
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
چین نے چاند کے پوشیدہ حصوں تک پہنچنے کا اعلان کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version