Advertisement

ادلب،شامی فوج کافضائی حملہ،34ترک فوجی ہلاک

شامی فوج

شام کےشمال مغربی صوبہ ادلب میں شامی فوج کے فضائی حملےمیں 34 ترکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق ادلب کےگورنرنےشامی فضائیہ کی جانب سےفضائی کارروائی میں 34 ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق  کردی ہے۔

عرب میڈیاکےمطابق ادلب صوبے کے احسم شہرمیں بلیون کےمقام پر جمعرات کےروزشامی فوج نےترکی فوجیوں پرحملہ کیاجس کے نتیجےمیں کم سےکم 34 ترک فوجی ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اورہلاک ہونےوالےفوجیوں کو سرحدی علاقےالریحانیہ اور ترکی کےانطاکیہ شہرکےاسپتالوں میں منتقل کیاگیاہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شامی فضائیہ کی کارروائی پرردعمل میں ترکی نےخبردارکیاہےکہ شام میں اسےاپنےتمام اہداف کاعلم ہے جبکہ ترکی نےبعد میں شامی فوجیوں اورحکومتی اہداف پرانتقامی کارروائی کی۔

حملےکےبعد ترک صدررجب طیب ایردوآن کاتقریرمیں ان فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتےہوئےکہناتھاکہ ہمارے 34 جوان شہید ہوئے ہیں، اللہ انھیں جواررحمت میں جگہ دے لیکن دوسری جانب شامی نظام کا بھی بھاری جانی نقصان ہواہے۔‘

Advertisement

دوسری جانب اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نےبڑھتےہوئےپرتشددواقعات پرگہری تشویش کااظہارکرتےہوئےفوری سیزفائرکامطالبہ کیا ہے۔

اس کےعلاوہ امریکی محکمہ خارجہ نے شامی افواج کی کارروائی کوجرم قرار دیتےہوئےاس کےفوری خاتمے کامطالبہ کیاہے۔

ترک وزیرخارجہ نےصورتحال پرنیٹوحکام سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ نیٹو کےسیکریٹری جنرل نےبھی شام اور روسی افواج کی جانب سے اندھا دھند فضائی کارروائی کی مذمت کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں ترکی کی جانب سےادلب میں ہزاروں فوجی تعینات کرنےکےبعدیہ ایک دن میں ترک فوجیوں کی ہلاکت کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version