Advertisement

مودی کی نیندیں حرام،بھارت میں پاکستان زندہ بادکےنعرےلگ گئے

کرناٹکا

بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع ہبلی کےقریب بدارشنگی  گاؤں میں واقع ایک گورنمنٹ اسکول کی دیوار اور دروازوں پر کچھ لوگوں نے چاک سے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ لکھ دیا۔

بھارتی میڈیاکےمطابق استاداورطلبا پیر کی صبح جب اسکول آئےتواسکول کی دیوارپر’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے درج دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ پاکستان کے حق  میں نعرے دیکھ کر اسکول انتظامیہ نے اس مقامی تھانہ میں شکایت درج کرادی، جبکہ مقامی افراد نےاحتجاج کیا اوراسکول کی دیوارپرنعرے درج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے شکایت درج کرکےمعاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہےکہ حال ہی میں ہبلی کےنجی انجنیئرنگ کالج کے 3 کشمیری طلبا کوپاکستان کےحق میں نعرے لگانے اور پاکستان کےحق میں ویڈیوشیئرکرنےپرگرفتارکیاگیا تھا اوران پربغاوت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

اس کے علاوہ  کرناٹکاہی کےضلع وجےپورہ میں گزشتہ روزایک 40 سالہ شخص نےسوشل میڈیاپر ’’مجھے پاک آرمی سےمحبت ہے‘‘ اور’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا گانا شیئر کیا تھا جس کے نتیجے میں اس شخص کوگرفتارکرکےاس پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت میں مسلم کش فسادات میں انتہاپسندہندوؤں کےمسلمانوں پربدترین تشددکےنتیجےمیں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 گزشتہ روزبھارت میں انتہاپسند ہندوؤں نےدہلی کےعلاقےاشوک نگرکی مسجدپرحملہ کردیااس دوران چندانتہاپسندمسجدکےمینارپرچڑھ گئےاورانہوں نے وہاں بھارتی جھنڈےکےساتھ ہندوؤں کے مذہبی رنگ والا پرچم لہرادیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version