شمالی کوریامیں کروناوائرس کےمریض کوگولی ماردی گئی

شمالی کوریا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئےمبینہ طور پرحکمران کم جانگ اُن کے حکم پرمہلک وائرس کے پہلےتصدیق شدہ مریض کو گولی ماردی گئی ہے۔
انٹرنیشنل بزنس ٹائمزکےمطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ مریض کوگولی ماری گئی ہےتاہم ابھی تک مریض کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
شمالی کوریا کے ایک افسر کو مبینہ طور پر کرونا وائرس کے قرنطینہ نے نکل کر ایک عوامی حمام میں جانے کے جرم میں گولی مار دی گئی تھی۔ جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق یہ افسر گزشتہ دنوں چین سے واپس آیا تھا اور اسے وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
شمالی کوریا نے موقف اپنایا ہے کہ وہاں ابھی تک کرونا وائرس کا ایک بھی مصدقہ مریض موجود نہیں ہے، تاہم چند افراد پر شبہ کیاجا رہا ہے کہ ان میں کرونا وائرس کی علامات پائی جارہی ہیں۔
شمالی کوریا نے عالمی ادارہ صحت کو مطلع کیا ہے کہ اس نے شبہ ہونے پر 141 افراد کا معائنہ کیا تھا مگر تمام کیس منفی نکلے۔ جبکہ جنوبی کوریا کے میڈیا نے اپنے بے نامی ذرائع کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا میں کرونا وائرس کے کیس پائے گئے ہیں جن میں سے کچھ مہلک بھی تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News