Advertisement

صدرٹرمپ کاکروناکاپھیلاؤروکنےکی مہم کااعلان

نیشنل ایمرجنسی

امریکا کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کروناوائرس کے پھیلاؤکوروکنےکےلئےمہم کااعلان کردیاہے۔

 غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےامریکامیں کروناوائرس کاپھیلاؤ روکنے کی مہم کا اعلان کرتے  ہوئےکہاہےکہ چینی مسافروں پر پابندی کےباعث امریکا میں کروناوائرس کاخطرہ بہت کم ہوگیا ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابتدا میں حکومتی فیصلےکوتنقید کانشانہ بنایاگیا،کرونا کے انسدادی فنڈزمیں اضافہ کیاجائے گا۔

امریکی صدرنے کہا کہ امریکا میں کروناوائرس کاخطرہ بہت کم ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اعداد و شمارکےمطابق ابھی 15 افراد میں کرونا کی نشاندہی ہوئی ہے، آنےوالےدنوں میں مرض بالکل ختم ہوجائےگا۔

 اسٹاک مارکیٹ میں مندی کےحوالےسےامریکی صدرکاکہناتھاکہ وائرس کی وجہ سے حالیہ دنوں اسٹاک مارکیٹ نیچےجارہی ہے جوکہ ٹھیک ہو جائے گی۔

Advertisement

دوسری جانب آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ کروناوائرس دنیامیں بہت جلدوبائی مرحلےمیں داخل ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وبائی مرض کاخطرہ ہم پر بہت زیادہ ہےاوراس وبائی مرض سےنمٹنےکےلیےاہم اقدامات کی ضرورت ہے۔

واضح رہےکہ امریکا میں کروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

جبکہ آج  دنیا بھر  میں  کورونا وائرس سےاموات کا سلسلہ رک نہ سکا اور پچھلے 24 گھنٹوں میں 44 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بیماری سے ہلاک ہونے والے افراد کی کل تعداد 2 ہزار 858 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب  کرونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر سعید ہادی انتقال کرگئےہیں مقامی میڈیا کے مطابق وہ تہران کےاسپتال میں زیرعلاج تھے۔

 جبکہ آج کروناوائرس کے باعث ایران میں جمعےکےاجتماعات بھی منسوخ کردئیےگئےہیں ۔

Advertisement

خبر ایجنسی کے مطابق 52 ممالک میں متاثرین کی تعداد 83 ہزار 105 ہوگئی ہے جبکہ 36 ہزار 525 بیمار صحت یاب ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version