کابل،ملٹری اکیڈمی میں خودکش حملہ،6افرادہلاک

کابل میں ملٹری اکیڈمی میں خودکش دھماکے میں شہریوں سمیت 6 افرادہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئےہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کےدارالحکومت کابل میں خودکش حملےمیں 4فوجیوں سمیت 6افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کےکےمطابق دھماکےمیں 4فوجی اوردوشہری ہلاک جبکہ پانچ شہریوں سمیت 12افرادزخمی ہوگئے۔
نصرت رحیمی کامزید کہناتھاکہ مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی کے داخلی دروازےپر صبح کےوقت کیاگیا ۔
عینی شاہدکاکہناتھاکہ دھماکہ اس قدرزوردارتھاکہ ارد گرد کےعلاقےاورگھرلرزاٹھے۔
عینی شاہدسمیع اللہ کاکہناتھاکہ دھماکےکےبعد فائرنگ کی آوازیں بھی سُنیں گئیں۔
سیکورٹی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی صورت میں بتایاکہ خودکش حملہ آور پیدل تھاتاہم اس نےاکیڈمی میں داخل ہونےوالی بس کونشانہ بنایا۔
دوسری جانب تاحال کسی بھی جماعت نےحملےکی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہےکہ اس ملٹری اکیڈمی کواس سےقبل بھی حملوں کانشانہ بنایاگیاہے ۔
گزشتہ سال مئی میں ملٹری اکیڈمی پرخودکش حملہ کیاتھاجس میں 6 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔ اس حملےکی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی ۔
واضح رہے کہ افغانستان کےدارالحکومت کابل میں تین ماہ بعد آج پہلا دھماکہ کیا گیا ہے ۔
اس سے قبل میں کابل میں نومبر 2019 میں آخری دھماکہ ہوا تھاجس میں 19 افراد لقمہ اجل بنےتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News