Advertisement

کوروناوائرس کاخطرہ :ماؤنٹ ایورسٹ کوہ پیماؤں کےلئےبند

نیپال

 دنیابھرکواپنی لپیٹ میں لینےوالےکوروناوائرس سےبچاؤکےلئےدنیاکی سب سےبڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کوبھی بندکردیا گیاہے۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق دنیابھرمیں تیزی سےپھیلتےمہلک کوروناوائرس سےبچاؤکےلیےنیپالی حکومت نےدنیاکی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کومہم جوئی کرنےوالےکوہ پیماؤں کےلیےبند کردیاہے۔

میڈیارپورٹس کےمطابق نیپال کی حکومت نے 14 مارچ سے 30 اپریل تک کوہ پیماؤں کےاجازت نامےمنسوخ کردئیے  ہیں ۔

نیپالی وزیر اعظم کےدفترکےسیکریٹری نارائن پرساد بیدارنےاپنےایک بیان میں بتایاکہ حکومت نے 30اپریل تک تمام سیاحتی ویزے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کےدفترکےسیکریٹری  کامزیدکہنا تھاکہ رواں سیزن کی مہم جوئی کومنسوخ کردیا گیا ہے ۔

Advertisement

اس سے قبل چین کی زیرقیادت ماؤنٹ ایورسٹ کےشمال سےمہم جوئی پرپہلےہی پابندی عائدکی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ نیپال ماؤنٹ ایورسٹ پرمہم جوئی کرنےوالوں کواجازت نامےجاری کرکےتقریباً 4 ملین ڈالرکماتاہے۔

نیپال کارخ کرنےوالے زیادہ ترکوہ پیماؤں کاتعلق امریکا، بھارت، چین، برطانیہ، جاپان جنوبی کوریا سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version