دکانداروں نے لوگوں کو دور رکھنے کےلئے دائرے بنادئیے

بھارت میں کورونا وائرس سے بچنےکے لیے 24 مارچ سے 21 دن تک لاک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔
حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کرتے ہوئے تمام کاروباری مراکز، عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ کو بند رکھنے کا حکم دیا، تاہم اس دوران سبزی، پھل، گوشت، راشن اور دودھ کے دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی۔
In Puducherry Milk booth.
Social distancing… pic.twitter.com/1nhoZZkyhS— Kiran Bedi (@thekiranbedi) March 25, 2020
دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ملنے کے بعد خدشہ تھاکہ دکانوں پر لوگوں کی بھیڑ ہوگی، اس لیے وہاں کے دکانداروں نے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے لوگوں میں فاصلہ رکھنے کا توڑ نکال ڈالا۔
مقامی دکانداروں نے لوگوں میں فاصلہ رکھنے کا توڑ نکالتے ہوئے دکانوں کے باہر سرکل بنائے اور ان سرکل میں تین سے 4 فٹ کا فاصلہ رکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راشن اور دودھ کے دکانوں سمیت دیگر دکانوں کے باہر تین سے 4 فٹ کے فاصلے پر سرکل بنائے گئے ہیں، جہاں لوگوں کو کھڑا ہوکر اپنی باری کا انتطار کرنے کا کہا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

