Advertisement

کوروناوائرس :راہول گاندھی کی مودی سرکارپرتنقید

راہول گاندھی

کانگریس کےرکن راہول گاندھی نےمودی سرکارکوروناوائرس کےپھیلاؤکےپیشِ نظربنائی جانی والی حکمت عملی کوآڑےہاتھوں لیاہے۔

 حزب ِاختلاف کی جماعت کانگریس اورلوک سبھاکےرکن راہول گاندھی نےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ  ٹوئٹرپرایک ویڈیوپوسٹ کی جس میں دیکھاجاسکتاہےکہ عوام کی ایک بڑی تعداداپنےگھروں کوجانےکے لیےبس اسٹاپس کارخ کیےہوئےہے۔

Advertisement

راہول گاندھی نےلکھاکہ غیریقینی مستقبل کےباعث لاکھوں افرادکوواپس اپنےگھروں تک جانےمیں مشکلات درپیش ہیں۔

انھوں نےکہاکہ ’یہ شرمناک کہ ہم اپنےملک کی عوام کےساتھ یہ سلوک ہونےدےرہےہیں اورحکومت کے پاس اس حوالےسےکوئی متبادل حکمتِ عملی نہیں ہے۔‘

واضح رہےکہ بھارت میں کوروناوائرس کےپھیلاؤکوروکنےکے لئے 21 روزہ لاک ڈاؤن نافذ ہےجس میں حکومت نےعوام کوگھروں میں رہنےکاحکم دیاتھا۔

 بھارت میں اب تک کوروناوائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد 987 ہوگئی ہےجبکہ اس سےمزید ایک شخص ہلاک ہوگیا ہےجس کےبعدمرنےوالوں کی تعداد25 ہوگئی ہےجبکہ  87 افرادصحت یاب ہوچکےہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version