پیرس: مسجد میں فائرنگ سےایک شخص زخمی

پیرس کے شمال مشرقی علاقےمیں حملہ آورنےمسجد میں فائرنگ کی ہے جس کے نتیجےمیں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کا کہناہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ فائرنگ پیرس کے وقت کے مطابق رات 8 بجے کی گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق فائرنگ کے وقت مسجد میں 15 افراد موجود تھے، زخمی ہونے والے شخص کی عمر 32 سال ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کے سیدھے پاؤں میں 2 گولیاں لگی ہیں۔ حملہ آور نے فائرنگ کرتے وقت ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور وہ موٹرسائیکل پر فرار ہوا۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی جگہ پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ چکی ہیں، پولیس کو گولیوں کے خول بھی ملے ہیں جبکہ حملہ آور کی گرفتاری کے لئے آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

