کروناوائرس،مصرکی خاتون وزیر ِصحت کادورۂ چین

چین سےپھیلنےوالے کرونا وائرس دنیابھرکومتاثرکرچکاہےتاہم وائرس پھیلنےکےبعد بعض ممالک پرسفری پابندیاں سمیت سرحدیں بھی بندکردی گئی ہیں۔
اس کےباوجود مصری خاتون وزیر صحت ڈاکٹر ہالہ زاید ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز( اتوار) کوبیجنگ کادورہ کیا۔
عرب میڈیاکےمطابق بیجنگ روانگی سےقبل قاہرہ کےبین الاقوامی ہوائی اڈے پرصحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےمصری خاتون وزیرصحت ڈاکٹرھالہ کاکہناتھاکہ ’’میں صدرعبدالفتاح السیسی کی طرف سے چینی قوم کے لیے ایک تحفہ لےکرجارہی ہوں۔ اس موقعے پر مصرمیں چین کے سفیر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمارا دوست ملک ہے۔آج چین مشکل میں ہے اور ہم چین کی اس مشکل سے نکلنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ مصر چین کے لیے انسانی بنیادوں پر جو کچھ کرسکتا ہے وہ ضرور کرے گا۔
خاتون وزیرنےکامزید کہنا تھاکہ مصرنےکرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ مصراورعالمی ادارٔہ صحت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہے اوراب بتدریج صورت حال بہترہورہی ہے۔
ڈاکٹرھالہ زاید نےانکشاف کیا کہ مصر میں 1443 افراد کوکروناسےملتی جلتی علامات ظاہرہونےکےبعد اسپتالوں میں داخل کردیاگیاہے تاہم ان کے مکمل طبی معائنے کے بعد ہی یہ معلوم ہوسکے گا کہ آیا وہ کرونا وائرس سےمتاثرہیں یانہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر السیسی نے اتوار کے روز کرونا وائرس سے نمٹنے کے احتیاطی منصوبوں پر ایک اجلاس منعقد کیا اور تمام احتیاطی اقدامات اٹھانے کے لیے سخت صدارتی ہدایات موجود ہیں۔
اس سے قبل مصرمیں عالمی ادارہ صحت کےنمائندے جان جبورنےہفتےکےروزایک پریس بیان میں کہاتھاکہ مصری حکام کرونا وائرس سے نمٹنےکےلیےپیشہ وارانہ طریقےسےکام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چین سے شروع ہونےوالا کروناوائرس اب دنیاکےکئی ممالک میں پھیل چکا ہے۔ دنیابھرمیں اس وائرس سے 87 ہزار 694 افراد بیمار ہوئے۔ ان میں سے 42 ہزار 689 افراد صحت مند ہوگئے۔ کورونا سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 995 ہے۔
کروناوائرس سےمرنےوالوں کی تعداد میں چین سرفہرست جہاں اب تک 2 ہزار 870 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 79 ہزار 828 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News