Advertisement

بھارت میں تاج محل، دیگرتاریخی مقامات بند کرنےکامطالبہ

بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر تاج محل سمیت تمام تاریخی مقامات کو بند کرنے کا مطالبہ کردیاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ کے میئر نوین جین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائرس کی صورتحال پر قابو پانے تک تاج محل سمیت بھارت کے تمام تر تاریخی مقامات کو بند رکھا جائے۔

نوین جین نے کہا کہ ’آگرہ میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح آتے ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے امکانات بڑھ رہے ہیں‘۔

آگرہ کے مئیر نے مزید کہا کہ ’میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ تاج محل سمیت تمام تر تاریخی مقامات کو فوری طور پر بند کردیں‘۔

خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور وہاں مہلک وائرس کے مریضوں کی تعداد 31 تک جا پہنچی ہے۔

Advertisement

بھارتی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو عوامی اجتماعات سے گریز کرنے اور پہلے سے طے شدہ بڑے پروگرام ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے مقبول ترین انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز آئیفا 2020 کی تین روزہ تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی برسلز کا دورہ ملتوی کردیا ہے جہاں انہیں انڈیا یورپ سمٹ میں شرکت کرنا تھی۔

دوسری جانب وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے نئی دہلی میں پرائمری اسکولوں میں 31 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت دہلی کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے۔

واضح رہےکہ دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version