Advertisement

شہزادہ بھی کوروناوائرس کاشکارہوگئے

موناکو

مناکوکےشہزادےالبرٹ بھی کوروناوائرس  کاشکارہوگئے ہیں ، شہزادہ  البرٹ کورونا بیماری کا شکار ہونےوالےپہلےسربراہِ مملکت ہیں۔

 غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق فرانس اوراٹلی کےدرمیان واقع ایک چھوٹی جزیرہ نماخودمختاریورپی ریاست ‘مونا کو’کاشہزادہ البرٹ دوم کوروناوائرس کاشکارہوگئےہیں۔

موناکوکےشاہی محل سےجاری ایک بیان میں کہاگیاہےکہ شہزادہ البرٹ دوم کےکوروناکےٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹوآئی ہے تاہم ان کی حالت خطرےسےباہرہے۔ وہ حکومتی امور اپنی نجی رہائش گاہ سے جاری رکھ سکتے ہیں۔ ان کی خرابی صحت سےکسی دوسرے فرد کو کوئی پریشانی لاحق ہونے کا اندیشہ نہیں۔

موناکوپیلس کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاہےہفتےکےشروع میں شہزادےکاطبی معائنہ کیاگیااورنتیجہ مثبت نکلا۔

تین دن قبل وزیراعظم کےعہدےکےمساوی وزیرمملکت سیرگ ٹیل بھی کورونا وائرس کاشکارہوچکے ہیں۔

Advertisement

ایک بیان میں شہزادہ مونانےریاست کےعوام پرزوردیا کہ وہ کورونا سےبچنےکےلیےتنہائی کےاقدامات کا احترام کریں۔

 دوسری جانب برطانیہ سےبریگزیٹ اوراس کےبعدکےمذاکرات کےلیے یورپین یونین کےچیف مذاکرات کارمشل بارنئیےبھی کورونا وائرس سےمتاثرہوگئےہیں۔

Advertisement

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر اطلاع  دیتےہوئےکار مشل نےکہا کہ”وہ COVID-19 سےمتاثرہوچکےہیں اوران کا رزلٹ مثبت آیاہے۔ انہوں نےکہاکہ وہ ٹھیک ہیں اوراچھی اسپرٹ میں ہیں۔

انہوں نےان سےپہلےاس وائرس سےمتاثر ہونے والے مریضوں اورقرنطینہ میں رہنےوالےتمام مریضوں کوامید دلاتےہوئےکہا کہ ہم سب اس سے اکٹھے نکل جائیں گے۔

واضح رہےکہ دنیابھرمیں مہلک کورونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد10ہزارسےبھی تجاوزکرگئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version