نئی دلی فسادات:بھارتی مسلمانوں کےخلاف تشددپر ایران کی مذمت

ایران نےبھارت میں مسلمانوں کےخلاف تشدد کی مذمت کرتےہوئےاسے’بے حس پرتشدد رویہ’ قراردیاہے۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرٹوئٹ کرتےہوئےایران کےوزیرخارجہ جواد ظریف نےلکھاکہ ‘ایران بھارتی مسلمانوں کےخلاف منظم تشدد کی لہرکی مذمت کرتاہے۔
Iran condemns the wave of organized violence against Indian Muslims.
For centuries, Iran has been a friend of India. We urge Indian authorities to ensure the wellbeing of ALL Indians & not let senseless thuggery prevail.
AdvertisementPath forward lies in peaceful dialogue and rule of law.
— Javad Zarif (@JZarif) March 2, 2020
ایرانی وزیرخارجہ نےمزیدلکھاکہ ‘صدیوں سےایران، بھارت کا دوست ہے (تاہم) ہم بھارتی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ تمام بھارتیوں کی حفاظت یقینی بنائیں اوربےحس تشدد کا رویہ پروان نہ چڑھنےدیں’۔
ایران کے وزیر خارجہ نےبھارتی حکومت پرزوردیتےہوئےکہاکہ بھارتی حکومت قانون کی حکمرانی یقینی بنائےاورتنازعات کوپرامن مذاکرات کےذریعےحل کرے۔
واضح رہے کہ 23 فروری کوانتہا پسندہندوؤں نےمسلمانوں کےمحلوں پرحملہ کرتےہوئےوہاں آگ لگادی تھی اورمساجد کواور مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایاتھا۔
ان حملوں کے دوران ہجوم کی جانب سےمتعدد لوگوں کوزندہ جلاکریاتشدد کرکےموت کی نیند سلادیا گیاتھاجس کےباعث مجموعی طور پر 42 افراد ہلاک ہوئےاوران میں زیادہ مسلمان تھےجبکہ پرتشددواقعات کےنتیجےمیں درجنوں افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

