Advertisement

افغانستان:طالبان کےحملے12 افغان پولیس اہلکارہلاک

افغانستان

افغانستان میں طالبان کے 2 حملوں میں کم از کم 12 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی  خبررساں ادارےسے گفتگو کرتےہوئے صوبائی پولیس کےترجمان خلیل اسیر نےبتایاکہ اتوار کی رات جنگجوؤں نےشمال مشرقی صوبہ تخارمیں پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے قریب متعدد چوکیوں پرحملہ کرکےکم ازکم 6 فوجیوں اور 13 پولیس اورحکومت کےحامی میلیشیا کوہلاک کردیا۔

ترجمان  پولیس کامزیدکہناتھاکہ اس وقت عمارت میں شادی کی تقریب ہورہی تھی، پولیس نے بہادری سے دفاع کرتےہوئےطالبان کوشادی کی تقریب میں داخل ہونےسےروک دیا۔

تاہم طالبان کی جانب سے اس پر کوئی بھی ردعمل سامنےنہیں آیاہے۔

 تخارکی صوبائی کونسل کےایک رکن محمد اعظم افضلی کاکہناتھاکہ  کم ازکم 7 گھنٹےجاری رہنے والی اس لڑائی میں 17 پولیس اور حکومت کے حامی ملیشیا ہلاک ہوگئے۔

Advertisement

ادھروزارت دفاع نے بتایا کہ جنوبی صوبہ زابل میں اتوار کی رات ایک فوجی چوکی پر طالبان کے حملے میں کم از کم 6 فوجی ہلاک ہوگئے۔

علاوہ ازیں وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ پیر کی صبح کابل شہر میں ایک چھوٹے ٹرک میں نصب بم پھٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تاہم دوسری جانب  کسی  بھی جماعت  نےاس حملے کا دعوی نہیں کیاہے  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انگلینڈ، ایسٹ سسیکس میں مسجد پر آتشزدگی کا حملہ، گاڑی کو آگ لگا دی گئی
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران حراست اسلام قبول کر لیا
عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ: ٹرمپ منصوبے کی پذیرائی، جنگ بندی اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version