Advertisement

کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئیں

کورونا وائرس

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات  کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 88،565افراد ہلاک جبکہ 15لاکھ 21ہزار  سے زائد افراد متاثر ہیں۔

دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3لاکھ 31ہزار سے زائد ہے۔

اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 4 لاکھ 35ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 15ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اسپین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد1 لاکھ 48ہزار سے تجاوز کرگئی  ہے جبکہ 15ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Advertisement

کورونا وائرس : جاپان کا پاکستان کو مزید امداد دینے کا فیصلہ

اٹلی میں 1 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 17ہزار 600سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جرمنی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعدا د2 ہزار 300سے تجاوز کرگئی ہے۔

فرانس  میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ  12 ہزار سے  زائد ہوگئی ہےجبکہ 11ہزار کے قریب اموات ہوچکی ہیں۔چین میں  متاثرہ مریض 81 ہزار سے زائدجبکہ 3 ہزار 300 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

ایران میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 64 ہزار جبکہ اموات کی تعدا 4 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔برطانیہ میں 60ہزار سے زائد مصدقہ مریض جبکہ 7ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی اس مہلک وائرس کا شکار  ہیں اور دو روز قبل انہیں طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد صادق خان کا ووٹرز سے اظہارِ تشکر
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
لوگوں کے حق خودارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے، منیر اکرم
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمندوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی
جنوبی برازیل میں شدید بارشوں سے 10 افراد ہلاک
Next Article
Exit mobile version