Advertisement

امریکہ میں کورونا سے1 دن میں 1480 ہلاکتیں

امریکہ میں کورونا سے1 دن میں 1480 ہلاکتیں

امریکہ میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے لگ بھگ ڈیڑھ ہزار افرادہلاک ہوگئے ۔

تفصیلات  کے مطاق  مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وائرس نے 1480 افراد کی جان لے لی، یہ ایک ہی دن میں کورونا سے ریکارڈ ہلاکتیں ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں 1 ہزار 480 ہلاکتیں جمعرات کی شام سے جمعے کی شام تک ریکارڈ کی گئیں۔

کورونا وائرس سے صرف نیویارک میں 680 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں ہلاک افرادکی تعداد 3 ہزار218 ہوگئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام لوگ اپنے منہ کو کور کریں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے لیے ماسک پہننا لازم نہیں ہے تاہم جو لوگ پہننا چاہیں انہیں اس بات کی اجازت ہو گی۔

Advertisement

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ صدارتی الیکشن رواں برس نومبر ہی میں ہو گا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ملک میں ’انتہائی تکلیف دہ دو ہفتے‘ آنے والے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا تھا کہ امریکہ میں دو ہفتے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی شرح بڑھ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ  اب  تک  کل ہلاکتیں 7 ہزار 406 ہو گئی ہیں جبکہ متاثرہ  افراد کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 607 ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version