سعودی وزارت صحت ، کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کئی ماہ درکار ہیں

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وہی سعودی عرب بھی اس وائرس سے محفوظ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے سعودی عرب کی وزارت برائے صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔
ترجمان سعودی وزارت صحت نے کہا کہ کورونا پر قابق پانے میں کئی ماہ درکار ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ یہ وائرس ایک مریض کی وجہ سے 70 افراد میں منتقل ہوتا ہے۔
کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے بارے میں تمام لوگوں کو بتایا کہ اس کے پھیلنے کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ جس مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوتی ہے وہ تشخیص سے قبل ہی 30 سے 40 افراد سے ملاقاتیں کر چکا ہوتا ہے۔
واضح رہے سعودی وزرات صحت کے ترجمان نے اس وائرس پر قابو پانے کے لیے یہ حل بتایا کہ ہدایات پر جتنا سختی سے عمل ہوگا اتنا جلدی وائرس پر قابو پایا جاسکے گا ورنہ اس وائرس پر قابو پانا بہت مشکل ہے یا پھر بہت ماہ درکار ہو گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

