Advertisement

کورونا متاثرین کی تعداد 35 لاکھ سے زائد، 2 لاکھ سے زائد ہلاک

تعداد 63 لاکھ

عالمی سطح پر کورونا کی وبائی صورتحال جوں کی توں برقرار ہے جس کے باعث دو سو بارہ ممالک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھ گئی جب کہ متاثرین کی تعداد 35 لاکھ  سے زائد ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کا وار جاری ہے جس کے سبب  میں کورونا سے  ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھ گئی جب کہ متاثرین کی تعداد 35 لاکھ  سے زائد ہوچکی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے وبائی مرض  سے  امریکہ میں گیارہ سو  سے زائد نئی ہلاکتیں ریکارڈ  ہوئیں جبکہ امریکہ میں کل ہلاکتیں اڑسٹھ ہزار سے زائد اور گیارہ لاکھ سے زائد متاثرین رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

اسی طرح برطانیہ  میں  یومیہ ہلاکتیں  تین سو پندرہ   ہو ئیں  ، اسپین  میں نئی اموات کی تعداد  ایک سو چونسٹھ رہی ہے، فرانس میں کورونا سے  ایک سو پینتیس افراد جانوں سے چلے گئے۔

اٹلی میں  ایک سو چوہتر کورونا مریضوں کی ہلاکت ہوئی  جبکہ جرمنی میں چون ، ترکی میں اکسٹھ اور بیلجیئم میں نواسی افراد جان کی بازی ہار گئے،  برازیل میں دو سو  پچھتر، کینیڈا میں ایک سو سولہ ایکواڈور میں ایک سو تیرانوے کی اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں میں کورونا وائرس کے آج  مزید 1311 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 363 ، اسلام آباد میں 28، بلوچستان میں 46 ، پنجاب میں 640 اور گلگت بلتستان میں 8 ، خیبرپختونخوا میں 222 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 7465 ، بلوچستان میں 1218 ، خیبرپختونخوا میں 3129 ،اسلام آباد میں 393 ، گلگت بلتستان میں 364 ، پنجاب میں 7494 اور آزاد کشمیر میں 71 مریض موجود ہے۔

کورونا کے مریضوں کی تعداد 19000 سے تجاوز کر گئی

یاد رہے اس سے قبل  ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 363 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 7465 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں 46 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 1218 ہوگئی ہے جبکہ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں 8 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 364 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہسپانوی پارلیمنٹ کا بڑا اقدام ، اسرائیل پر پابندیوں کے فیصلے کی توثیق کردی
غزہ امن معاہدے پر اتفاق رائے کسی بھی وقت ممکن ، ترک وزیر خارجہ پُر امید
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کےلئے دعا کا بہانہ ،درجنوں یہودی مسجد اقصیٰ میں گھس گئے
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version