Advertisement

کورونا کے خلاف ایرانی پارلیمان کا پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اعلان

علی لاریجانی

ایرانی پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے خلاف جنگ میں ایرانی پارلیمان پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی  نے ہفتے کے روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے لیے جلد صحتیابی کا پیغام بھجوایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو جلد صحت یابی کی نیک تمنائیں ہدیہ کرتا ہوں۔

اس موقع پر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی صحت یابی اور تندرستی کی دعا کرتے ہوئے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی کورونا وائرس سے محفوظ کی بھی دعا کی ۔

ایرانی پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس وباء کے خلاف جنگ میں ایرانی پارلیمان پاکستانی عوام اور پارلیمان سے یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورونا کا شکار

اسپیکر قومی اسمبلی نے پوری قوم سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ احتیاط کریں۔

واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ علی لاریجانی کرونا وائرس کا شکارہوئے تھے ، علی لاریجانی میں کورونا وائرس کی معمولی علامات پائی گئی جبکہ ان کا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version