Advertisement

دنیا بھر میں کورونا سے 4 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک

کورونا وائرس

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 74 لاکھ 52 ہزار 809 جبکہ 4 لاکھ 18 ہزار 919  ہلاک  ہوگئے ہیں ۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 32 لاکھ 84 ہزار 2 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جبکہ 37 لاکھ 49 ہزار 888 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 15 ہزار 130 افراد ہلاک  جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 20 لاکھ 66 ہزار 401 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 42 ہزار 777 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 8 لاکھ 8 ہزار 494 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

برازیل میں  کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 75 ہزار 184 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 39 ہزار 797 زندگیاں نگل چکا ہے۔

Advertisement

روس میں  کورونا وائرس سے کل اموات 6 ہزار 358 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 93 ہزار 657 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 143 ہوچکی ہے جبکہ  41 ہزار افراد 128  ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 360  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا سے اموات 27 ہزار 136 ہوچکی ہیں۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 155 ہو گئی ہے جبکہ  8 ہزار 107 ہلاک ہو چکے ہیں  ۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 35 ہزار 763 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ  مجموعی اموات 34 ہزار 114 ہو چکی ہیں۔

Advertisement

پیرو میں اب تک کورونا کے2 لاکھ 8 ہزار 823 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ  5  ہزار 903 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔

جرمنی میں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 86 ہزار 866 ہو گئی ہے جبکہ  8 ہزار 844  اموات ہوچکی ہیں ۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 506 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 77 ہزار 938 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 819 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 288 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 57 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version