Advertisement

کورونا کے خوف سے لگا لاک ڈاؤن ، بچائی گئی لاکھوں انسانوں کی جان

lockdown

تازہ ریسرچ رپورٹ کا دہلا دینے والا انکشاف ، جنوری سے اپریل کے آغاز میں لاک ڈاؤن نہ لگتا تو 50 کروڑسے زیادہ انسان کورونا کے مریض بن جاتے، صرف امریکہ میں چھ کروڑ لوگ کورونا وائرس کا شکار ہونے سے بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی جانب سے بروقت لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث پچاس کروڑ لوگ کورونا کا شکار ہونے سے بچ گئے۔

سائنٹیفک جنرل نیچر میں شائع ہونے والے تازہ ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ چین، جنوبی کوریا،اٹلی،ایران، فرانس اور امریکہ میں جنوری سے اپریل کے آغاز میں لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پچاس کروڑ انسان کورونا کے شکار ہونے سے بچ گئے۔

بروقت لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے چین میں 28.5 کروڑ، جنوبی کوریا میں 3.8 کروڑ، 4.9اٹلی میں کروڑ، 5.4 کروڑ ایران، 4.5 کروڑ فرانس اور چھ کروڑ لوگ امریکہ میں کورونا کے مہلک وار سے بچ گئے۔

ریسرچ کے بانی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ اگر ایمرجنسی اقدامات کچھ دیر مزید برقرار رکھے جاتے تو کیسز کی تعداد مزید کم ہو سکتی تھی۔

Advertisement

ان کاکہنا تھاکہ پچاس کروڑ انسانوں کی زندگیوں کو بچانا موجودہ انسانی تاریخ کی اجتماعی کوششوں کی بہترین مثال ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version