Advertisement

سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹر کورونا کے باعث جاں بحق

پاکستانی ڈاکٹر نعیم خالد

سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹر نعیم خالد  کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹرز فورم کے ڈاکٹر اسد رومی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر نعیم خالد مکہ مکرمہ کے مقامی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر اسد رومی نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹر نعیم خالد  سرجیکل سپیشلسٹ تھے اور عرصہ دراز سے سعودی عرب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

صدر پاکستان ڈاکٹرز فورم کے ڈاکٹر اسد رومی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نعیم کا تعلق راولپنڈی سے تھا، ڈاکٹر نعیم کی اہلیہ اور تین بیٹیاں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،جن کو گھر پر ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزرات صحت نے پاکستانی ڈاکٹر نعیم خالد کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹر نعیم خالد کرونا وائرس کے خلاف لڑتے ہوئے زندگی بازی ہار گے جس پر دلی دکھ اور افسوس ہوا ، ڈاکٹر نعیم خالد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

Advertisement

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وبا میں مبتلا ہونے والے پاکستانیوں کی مجموعی تعداد ڈھائی ہزار ہے،مہلک وبا سمیت دیگر بیماریوں سے اب تک 100 کے قریب پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر جرمانہ مقرر

پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز نے آل پارٹیز زوم کانفرنس سے خطاب کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو انفرادی طور پر اس وبا کے چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے، کورونا کے باعث انتقال کرنے والے پاکستانیوں کی میتوں کے علاوہ دیگر چند میتوں کو وطن بھجوانے کی کوشش جاری ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مخیر حضرات کی کوششوں اور ان کے تعاون سے ضرورت مند افراد کو راشن پہنچائے جارہے ہیں جبکہ سفارتخانے کی جانب سے ایکسپائر ہونے والے پاکستانیوں کے تمام پاسپورٹ کی ایک سال کے لئے تجدید کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Next Article
Exit mobile version