Advertisement

نیوزی لینڈ میں کورونا کی وبا ختم ہوگئی

نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا وائرس سے پاک قرار دیتے ہوئے منگل سے ملک کو معمول پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی خاتون وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پا لینے کے بعد تمام تر پابندیوں اور ہنگامی اقدامات کو منگل سے ختم کیا جارہا ہے لیکن بین الاقوامی سرحدوں کی بندش برقرار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا کی وبا ختم ہوگئی ہے، تمام مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ 17 روز سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا اور اس وقت ایک بھی شخص کورونا سے متاثر نہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے آج ایک بیان میں اعلان کیا کہ 28 فروری کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ملک میں کوویڈ-19 وائرس کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے بتایا کہ جب انہوں نے طبی حکام سے سنا کہ ملک میں اس وقت ایک بھی فعال کیس نہیں تو وہ خوشی سے جھوم اٹھیں۔

Advertisement

اس موقع پر انہوں نے اپنے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا سے پہنچنے والے نقصان کی تلافی اور معاشی بحال کا عزم کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version