برطانوی شہزادی نے بزنس ٹائیکون سےشادی کرلی

برطانیہ کی شہزادی بیٹرس نے بزنس ٹائیکون ایڈورڈو ماپیلی موزی سے شادی کرلی۔
برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق شادی انتہائی سادگی سے ونڈسر میں ہوئی جس میں ملکہ برطانیہ اور خاندان کے چند افراد نے شرکت کی۔
تقریب کا انعقاد رائل لوج میں آل سینٹس کے رائل چیپل میں کیا گیا تھا۔
بکنگھم محل سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شادی کی تقریب ‘چھوٹی’ تھی جبکہ شادی حکومت کے تمام قواعد و ضوابط کے مطابق ہوئی۔
شاہی محل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شادی میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا گیا اور ضابطہ کار پر عمل درآمد کیا گیا۔
برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریب میں حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز کا بھی خیال رکھا گیا۔
ملکہ الزبتھ دوئم کی پوتی شہزادی بیٹرس اور ایڈورڈو ماپیلی موزی کے درمیان 2018 میں قربتیں بڑھی تھیں اور دونوں نے گزشتہ سال ستمبر میں اٹلی میں منگنی کرلی تھی۔
دونوں کی شادی رواں سال 29 مئی کو طے پائی تھی تاہم کورونا کے باعث اس میں تاخیر ہوئی، جبکہ شادی کی حتمی تاریخ کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ میں 23 مارچ سے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد سے ہر طرح کی شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
تاہم 4 جولائی کے بعد سے 30 لوگوں پر مشتمل تقاریب کی اجازت دے دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News