Advertisement

امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ، جس میں خطے کی صورت حال اور مشترکہ باہمی امور پر بات چیت کی گئی۔

امریکی صدر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹیلی فونک رابطے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان علاقائی جبکہ بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 یاد رہے کہ  سعودی فرمانروا  شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم کا سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبعیت ناسازی پر تشویش کا اظہار

واضح رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 31 دسمبر 1935 ءکو پیدا ہوئے، وہ 2015 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے، اس سے قبل وہ48 سال تک ریاض کے ڈپٹی گورنر اور گورنر بھی رہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے وزیردفاع بھی رہ چکے ہیں ، انہیں 2012ء میں سعودی عرب کے بادشاہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا،2015 میں ان کے بھائی عبداللہ کی موت کے بعد انہیں بادشاہت ملی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version