پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے، برٹش ہائی کمشنر الیکزینڈر ایونز

برٹش ہائی کمشنر الیکزینڈر ایونز نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام برٹش ہائی کمشنر الیکزینڈر ایونز نے ماحولیات کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ بہت خوشی ہے اس سال پاکستان ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کررہا ہے۔
برٹش ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے لئے برطانیہ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے منصوبے میں پاکستان کی مالی معاونت بھی کررہا ہے کیونکہ دوست ہی مشکل وقت میں کام آتے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ملکر ماحول کو بہتر بنانے کے لئے کام جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ برطانیہ اقوام متحدہ کے تحت موسمیات تبدیلیوں کے حوالے سے کانفرنس کی صدرات کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

