Advertisement

امریکا، پہلی بار ایک مسلم شخصیت سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی مقرر

امریکا میں پہلی بار ایک مسلمان کی بطور ’’سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی‘‘ تعیناتی کردی گئی۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے 30 جولائی کو ’’امریکی سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی‘‘ کے طور پر تجویز کردہ رشد حسین کی امیدواری پر کل سینیٹ کی جنرل اسمبلی میں رائے دہی ہوئی۔

رشد حسین کو 5 کے مقابلے میں 85 ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا۔ وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والے پہلے مسلمان بن گئے۔

رشد حسین امریکی ریاست واؤمنگ میں ہندوستانی نژاد مسلم خاندان میں پیدا ہوئے۔ اُنہوں نے سیاسیات، عربی اور اسلامی علوم کی تعلیم حاصل کی اور ییل یونیورسٹی سے ’’پروفیسر‘‘ کا خطاب حاصل کیا۔

Advertisement

رشد حسین امریکی قومی سلامتی کونسل میں شراکت داری اور عالمی مواصلات کے ڈائریکٹر ہیں اور اس سے قبل امریکی محکمہ انصاف کے قومی سلامتی ڈویژن کے لیے بھی کام کر چکے ہیں۔

رشد حسین نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں اسلامی تعاون تنظیم میں امریکا کے خصوصی ایلچی اور اسٹریٹجک انسداد دہشت گردی کے خصوصی نمائندے کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version