ریپ سے متعلق بھارتی رہنما کے بیان پر شدید غم و غصہ

بھارت کی ریاست کرناٹکہ کی ریاستی اسمبلی کے رکن کے شرمناک بیان پر بھارت میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں کانگریس کے رکن ریاستی اسمبلی رمیش کمار کو کہتے سنا جاسکتاہے کہ ’ریپ کو روک نہیں سکتے تو انجوائے کرو‘۔
ریاستی رکن اسمبلی کے اس بیان پر اسپیکر اسمبلی سمیت ارکان بھی قہقہے لگاتے رہے۔
تاہم بھارتی رہنما کے اس بیان نے بھارت میں ہلچل مچادی ہے اور رمیش کمار کو ان کے اس متنازع بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Advertisement"When rape is inevitable, enjoy it". This statement was done by Congress leader and former Speaker KR Ramesh Kumar at Belagavi during assembly session.@NewIndianXpress@santwana99 @ramupatil_TNIE @naushadbijapur pic.twitter.com/7mhgGYfbPb
— TNIE Karnataka (@XpressBengaluru) December 16, 2021
کانگریسی رہنما کے اس شرمناک بیان پر ان کی اپنی پارٹی کے کئی ارکان نے مذمت کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) رہنما سمرتی ایرانی نے رمیش کمار کے اس بیان کو شرمناک قرار دیا ہے اور کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے شخص کو پارٹی سے نکالا جائے۔
دوسری جانب شدید تنقید کا شکار ہونے کے بعد رمیش کمار نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔
کرناٹکہ اسمبلی کی رکن ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے مطالبہ کیا کہ ایوان اس طرح کے شرمناک رویے پر قوم کی ہر ماں، بہن اور بیٹی سے معافی مانگے ۔
The House shall apologise to entire womanhood, every mother, sister & daughter of this nation for such an obnoxious & shameless behaviour @INCIndia @INCKarnataka @BJP4India @BJP4Karnataka @MahilaCongress @BJPMahilaMorcha pic.twitter.com/wPKbnxJlnp
— Dr. Anjali Nimbalkar (@DrAnjaliTai) December 16, 2021
ایک خاتون صحافی نے کہا کہ اسپیکر وشویشور ہیج کیگری کے لیے یہ کہنا بہت آسان ہے کہ رمیش کمار نے معافی مانگ لی ہے۔لیکن اسپیکر سمیت ان لوگوں کا کیا بنا جو اس شرمنا ک بیان پر ہنس رہے تھے۔
Very convenient of Speaker @kageri250 to say "he has apologised, let's not drag it". What about those, including Speaker Kageri who laughed at the insensitive comment? https://www.bolnews.com/urdu/world/2021/12/574050/amp/
— Anusha Ravi Sood (@anusharavi10) December 17, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

