Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریپ سے متعلق بھارتی رہنما کے بیان پر شدید غم و غصہ

Now Reading:

ریپ سے متعلق بھارتی رہنما کے بیان پر شدید غم و غصہ

بھارت کی ریاست کرناٹکہ کی ریاستی اسمبلی کے رکن کے شرمناک بیان پر بھارت میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں کانگریس کے رکن ریاستی اسمبلی رمیش کمار کو کہتے سنا جاسکتاہے کہ  ’ریپ کو روک نہیں سکتے تو انجوائے کرو‘۔

ریاستی رکن اسمبلی کے اس بیان پر اسپیکر اسمبلی سمیت ارکان بھی قہقہے لگاتے رہے۔

تاہم بھارتی رہنما کے اس بیان نے بھارت میں ہلچل مچادی ہے اور رمیش کمار  کو ان کے اس متنازع بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کانگریسی رہنما کے  اس شرمناک بیان پر ان کی اپنی پارٹی کے کئی ارکان نے مذمت کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )  رہنما سمرتی ایرانی نے  رمیش کمار کے اس بیان کو شرمناک قرار دیا ہے اور کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے شخص کو پارٹی سے نکالا جائے۔

دوسری جانب شدید تنقید  کا شکار ہونے کے بعد رمیش کمار نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

Advertisement

کرناٹکہ اسمبلی کی رکن ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے  مطالبہ کیا کہ ایوان اس طرح کے شرمناک رویے پر قوم کی ہر ماں، بہن اور بیٹی سے معافی مانگے ۔

ایک خاتون صحافی نے کہا کہ اسپیکر وشویشور ہیج کیگری  کے  لیے یہ کہنا بہت آسان  ہے کہ رمیش کمار نے معافی مانگ لی ہے۔لیکن اسپیکر سمیت ان لوگوں کا کیا بنا جو اس شرمنا ک بیان پر ہنس رہے تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر