Advertisement

محمد بن سلمان کا دورہ بحرین، سعودی بحرین رابطہ کونسل کا دوسرا اجلاس

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد نے مناما کے ’’الصخیرپیلس‘‘ میں سعودی بحرین رابطہ کونسل کے دوسرے اجلاس کی سربراہی کی۔ اجلاس میں دونوں ملکوں کی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں فریقین نے رابطہ کونسل کے جنرل سیکریٹریٹ کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جس میں ذیلی کمیٹیوں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور  اجلاسوں کی متعدد سفارشات اور اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔

فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تعاون و مشاورت کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی سطح پر اپنے سیاسی عمل کو وسیع کرنے کے علاوہ علاقائی سلامتی، استحکام اور خطے کی خوشحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

رابطہ کونسل اجلاس میں دنوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین طے شدہ سیاسی مشاورت سے ہم آہنگ ہونے اور سعودی بحرینی نوجوانوں میں انتہا پسندانہ نظریات کے خلاف کام کرنے کے علاوہ انتہا پسندانہ نظریات کے لیے کی جانے والی فنڈنگ کے ذرائع کو ختم کرنے کے متعدد اقدامات پرمشترکہ معاہدہ  کیا گیا۔

Advertisement

مشترکہ اجلاس میں دوطرفہ تجارت، سائبر سکیورٹی، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، انفراسٹرکچر، تعلیم، کھیل، ثقافت، صحت، میڈیا اور سیاحت کے شعبوں میں متعدد اقدامات زیر بحث آئے۔

سعودی اور بحرینی شہزادوں نے امن اور عسکری امور میں بھی دو طرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version