Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں قائد اعظم کی تصویر والے ’یوم یکجہتی کشمیر‘ کے پوسٹر آویزاں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 5 فروری ’یوم یکجہتی کشمیر‘ کے پوسٹر چسپاں کردیے گئے ہیں جس پر قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر بھی واضح ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قائد اعظم محمد علی جناح، پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تصاویر والے پوسٹرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق یہ پوسٹر یوم یکجہتی کشمیر سے قبل مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں چسپاں کیے گئے ہیں جس میں سری نگر بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان پوسٹرز پر پاکستان کی عوام، وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تمام بین الاقوامی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان پوسٹروں میں بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنی حق پر مبنی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 فروری کشمیر کاز کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے، پیر نور الحق قادری

Advertisement

واضح رہے کہ 5 فروری کو ہر سال کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کا دن منانے کا آغاز 1991 میں کیا گیا تھا جب پاکستان کی پوری سیاسی قیادت نے متفقہ طور پر بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی
غزہ کے بعد رفح میں نیا انسانی المیہ جنم لینے لگا
افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی
بشکیک حملے کے ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی، کرغز نائب وزیرخارجہ
کرغزستان میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version