Advertisement

خام تیل کی قیمتیں 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے روسی خام تیل کی فراہمی پر پابندی کے اعلان اور ایران جوہری مذاکرات میں تاخیر کے باعث خام تیل کی قیمتیں 2008ء کے بعد یعنی 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

آج ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 129 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 125 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ روز ایشیا میں برینٹ خام تیل کی قیمت 139 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی تھی جبکہ اس سے پیشتر برینٹ کروڈ آئل کی قیمت کو 130 ڈالر پر مستحکم کیا گیا تھا۔

Advertisement

حالیہ دنوں میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے روسی خام تیل کی فراہمی پر پابندی کے اعلان سے خام تیل کی فراہمی میں رکاوٹ کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب عالمی طاقتوں کے ایران سے جاری جوہری مذاکرات میں تاخیر بھی تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہوئی ہے۔

دنیا بھر کے عوام پہلے ہی خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے اور اس کے دیگر اشیاء کی قیمتوں پر پڑنے والے اثرات سے پریشان ہیں جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والا حالیہ اضافہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
سولر پینل خریدنے والوں کیلئے بری خبر
Next Article
Exit mobile version