کرناٹک کی عدالت کا حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے، محبوبہ مفتی

بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے بات کرنی ہوگی، محبوبہ مفتی
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کرناٹک کی عدالت کا حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔
بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھنے کے فیصلے کو “انتہائی مایوس کن” فیصلہ قرار دیا ہے۔
Karnataka HC’s decision to uphold the Hijab ban is deeply disappointing. On one hand we talk about empowering women yet we are denying them the right to a simple choice. Its isn’t just about religion but the freedom to choose.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) March 15, 2022
کرناٹک فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی باتیں کرنے کے ساتھ انکے انتخاب کے حق سے انکا رکر رہے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف مذہب کامعاملہ نہیں بلکہ آزادی انتخاب کا معاملہ ہے۔
دوسری جانب آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرناٹک ہائیکورٹ کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔
اسدالدین اویسی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے سے اختلاف کرنا میرا حق ہے۔
Advertisement1. I disagree with Karnataka High Court's judgement on #hijab. It’s my right to disagree with the judgement & I hope that petitioners appeal before SC
2. I also hope that not only @AIMPLB_Official but also organisations of other religious groups appeal this judgement…
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) March 15, 2022
انہوں نے کہا کہ آپ حجاب کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، یہ کسی آئٹم لباس کے بارے میں نہیں ہے، یہ عورت کے حق کے بارے میں ہے کہ وہ کس طرح کا لباس پہننا چاہتی ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عدالت نے اس بنیادی حق کو برقرار نہیں رکھا یہ ایک دھوکہ ہے۔
خیال رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے آج کرناٹک کے اڈوپی میں گورنمنٹ پری یونیورسٹی گرلز کالج کی مسلم طالبات کے ایک حصے کی طرف سے دائر درخواستوں کو خارج کر دیا جس میں کلاس روم کے اندر حجاب پہننے کی اجازت مانگی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News