Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرناٹک کی عدالت کا حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے،  محبوبہ مفتی

Now Reading:

کرناٹک کی عدالت کا حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے،  محبوبہ مفتی

بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے بات کرنی ہوگی، محبوبہ مفتی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کرناٹک کی عدالت کا حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔

بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھنے کے فیصلے کو “انتہائی مایوس کن” فیصلہ قرار دیا ہے۔

Advertisement

کرناٹک فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی باتیں کرنے کے ساتھ انکے انتخاب کے حق سے انکا رکر رہے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف مذہب کامعاملہ نہیں بلکہ آزادی انتخاب کا معاملہ ہے۔

دوسری جانب آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرناٹک ہائیکورٹ کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔

اسدالدین اویسی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے سے اختلاف کرنا میرا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ حجاب کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، یہ کسی آئٹم لباس کے بارے میں نہیں ہے،  یہ عورت کے حق کے بارے میں ہے کہ وہ کس طرح کا لباس پہننا چاہتی ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عدالت نے اس بنیادی حق کو برقرار نہیں رکھا یہ ایک دھوکہ ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے آج  کرناٹک کے اڈوپی میں گورنمنٹ پری یونیورسٹی گرلز کالج کی مسلم طالبات کے ایک حصے کی طرف سے دائر درخواستوں کو خارج کر دیا جس میں کلاس روم کے اندر حجاب پہننے کی اجازت مانگی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر