متحدہ عرب امارات میں ٹرانسپورٹرز کو بڑا ریلیف مل گیا

متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں ٹرانسپورٹرز کو بڑا ریلیف مل گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز اتھارٹی کے عہدیدار محمد الزعابی کا کہنا ہے کہ ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ زمروں کی تعداد نو سے بڑھا کر بارہ کردی گئی ہے۔
حمد الزعابی نے کہا کہ ہے کہ کسی ایک ٹول ٹیکس پوائنٹ پر فیس دے کر جانے والے ان ٹرکوں سے ٹول ٹیکس نہیں لیا جائے گا جو کہ بارہ گھنٹے کے اندر نئے ٹول ٹیکس پوائنٹ سے گزر رہے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یواے ای کا بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق بڑا فیصلہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستوں کے حکام، ولی عہد، نائبین کے پروجیکٹس کے لیے کام کرنے والے ٹرک بھی ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
حمد الزعابی نے کہا کہ اسی طرح ریاستی اور وفاقی سرکاری اداروں کے ٹرک، نیز ریاست کے صدر کے انشیٹیوز سے متعلق پروجیکٹس کرنے والی کمپنیوں کے ٹرک بھی ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News