Advertisement

دنیا کے 10 محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں 5 اماراتی شہر شامل

دنیا کے 10 محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں 5 اماراتی شہر شامل

دنیا کے 10 محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں 5 اماراتی شہر شامل

بین الاقوامی ویب سائٹ نومبیو کے مطابق امارات کے 5 شہروں کو دنیا کے 10 محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں اقتصادی، سماجی اور سلامتی شعبوں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ نومبیو نے دنیا کے 10 محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امارات کی الفجیرہ ریاست کو دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جب کہ ابوظہبی کا دوسرا، عجمان کا ساتواں، شارجہ 8 واں اور دبئی کا اس فہرست میں نواں نمبر ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ متحدہ عرب امارات امن و امان اور معیار زندگی کے حوالے سے عالمی رپورٹوں اور گراف میں پہلی پوزیشن ریکارڈ کرارہا ہے۔

علاوہ ازیں جرمن انٹرنیشنز فاؤنڈیشن نے 2022 میں پسندیدہ ترین ممالک کے حوالے سے رائے عامہ کا ایک جائزہ تیار کیا ہے جس میں 94 فیصد تارکین وطن نے امارات کو محفوظ ترین ملک قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مسابقت کے حوالے سے بھی متحدہ عرب امارات سماجی امن و استحکام سے متعلق کئی بین الاقوامی گراف میں سرفہرست آچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version