Advertisement

سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری؛ شاہ سلمان کا بڑا حکم نامہ جاری

سعودی عرب کی حکومت نے صرف ویزے پر بنا کسی فیس کے ملک میں چار دن تک قیام کی سہولت متعارف کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق مملکت نے ٹرانزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والے افراد سے فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض کے قصر یمامہ میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے ہیں۔

اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سعودی عرب آنے والے افراد سے ٹرانزٹ ویزے پر کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں ٹرانزٹ ویزوں کی میعاد میں اضافہ کرتے ہوئے اسے تین ماہ کر دیا گیا ہے جکہ اسی ویزے پر مسافر بنا کوئی فیس دیئے 4 دن یعنی 96 گھنٹے تک مملکت میں قیام کر سکتا ہے۔

Advertisement

خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اجلاس میں ہر قسم کے سنگل انٹری وزٹ ویزوں پر آنے والے افراد کو سعودی عرب میں 3 ماہ تک قیام کی اجازت بھی دی گئی ہے، جبکہ سنگل انٹری ویزہ 30 دن اور ملٹی پل انٹری ویزہ 90 دن کے لیے موثر ہو گا۔

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے ترجمان کے مطابق اگر مسافر کے پاس میڈیکل انشورنس پالیسی ہے تو اس کے ختم ہونے والے وزٹ ویزے کی میعاد کو سات دن پہلے بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔

سعودی پاسپورٹ آفس کے مطابق ختم ہونے والے وزٹ ویزہ کی میعاد میں تین دن گزرنے کے بعد توسیع نہ کرانے پر جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزٹ ویزہ کی مجموعی توسیع 180 دن سے زیادہ نہیں ہو گی اور وزٹ ویزہ کسی صورت میں بھی رہائشی ویزے میں تبدیل نہیں ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version