Advertisement

افغانستان میں خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کردیے گئے

افغانستان میں خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کردیے گئے

افغانستان میں خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کردیے گئے

افغانستان میں خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کردیے گئے ہیں اور ان پر یونیورسٹیوں میں داخلے پر پابندی کا سرکاری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کرتے ہوئے ان کے یونیورسٹیز میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس حوالے سے افغان وزارت تعلیم کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جب کہ پابندی کے جاری نوٹیفکیشن میں جامعات کی انتظامیہ کو خواتین کو داخلہ نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کا یہ حکم فوری طور پر لاگو ہوگا اور اس پر اگلے احکامات تک حکم جاری رہے گا۔

یہ حکم نامہ جاری ہونے کے بعد خواتین اب ویٹرنری سائنس، انجینئرنگ، اکنامکس اور زراعت کی تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گی جب کہ شعبہ صحافت میں جانا بھی ان کا مشکل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے طالبان حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ افغان انتظامیہ یہ نوٹس فوری طور پر واپس لے اور خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کا حق دے۔

ترجمان اقوام متحدہ نے بھی اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان نے ایک اور وعدہ خلافی کی ہے، یہ ایک انتہائی پریشان کن اقدام ہے۔

پاکستان نے بھی افغان طالبان کی جانب سے خواتین کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مرد و عورت کو اسلامی احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان حکام طالبات کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی
غزہ کے بعد رفح میں نیا انسانی المیہ جنم لینے لگا
افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی
بشکیک حملے کے ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی، کرغز نائب وزیرخارجہ
کرغزستان میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version