فرانس میں ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار شخص کا حملہ، 6 افراد زخمی

فرانس میں ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار شخص کا حملہ، 6 افراد زخمی
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے 6 لوگوں کو زخمی کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پیرس کے گارے ڈو نورڈ ٹرین اسٹیشن پر ایک شخص نے چھ افراد پر چاقو سے حملہ کیا جس میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
مزید پڑھیں: فرانس :چاقوبردارکاحملہ، 2افراد ہلاک
حملہ فرانسیسی وقت کے مطابق صبح پونے سات بجے ہوا۔ پولیس نے حملہ آور کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم اس کے بچنے کے امکانات کم ہیں۔
پولیس نے گارے ڈو نورڈ ٹرین اسٹیشن کو خالی کروا کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہےجس کے باعث اندرون و بیرون ملک ٹرینوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: فرانس میں نقاب پوش کا پولیس پر حملہ ، دو پولیس اہلکار زخمی
اس اسٹیشن سے لندن سمیت کئی یورپین شہروں کے لیے ٹرینوں کی آمد ورفت ہوتی ہے۔
حملہ آور کی شناخت اور حملے کا سبب تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

