Advertisement

چین میں بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 34 افراد ہلاک

چین میں بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 34 افراد ہلاک

چین میں بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 34 افراد ہلاک

چین میں بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 27 لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں سمندری طوفان کے زیر اثر بارشوں نے تباہی مچادی ہے جب کہ سڑکیں دریاؤں میں تبدیل ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث بیجنگ کے ہوائی اڈوں پر سیکڑوں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک اور 27 افراد لاپتہ ہیں۔ طوفانی بارشوں سے دارالحکومت بیجنگ، تیانجن اور ہیبائی کے کئی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

میٹرولوجیکل سروس کے مطابق بیجنگ میں 744.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ 40 گھنٹے کی مسلسل بارش نے 140 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Advertisement

چین کے میٹرولوجیکل سروس کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں فوجی ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے میں مصروف ہیں۔

اس سے قبل چین میں 1891 میں سب سے زیادہ 609 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ٹائفون ڈوکسوری ایک سابقہ سپر ٹائفون ہے جو فلپائن سے ٹکرانے کے بعد گزشتہ ہفتے چین کے جنوبی صوبہ فوجیان سے ٹکرایا تھا اور اب چین کے اوپر سے شمال کی طرف بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صرف 40 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی بارش جولائی کے پورے مہینے کی اوسط بارش کے قریب ہے۔

اس حوالے سے سرکاری میڈیا نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ شمالی چین میں شدید بارشوں سے 130 ملین افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ بیجنگ کے مضافاتی علاقے سمیت آس پاس کے علاقے بارشوں سے بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دارالحکومت اور پڑوسی صوبے ہیبی سے 974,400 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔

Advertisement

سرکاری خبر رساں ایجنسی کا ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ بارش میں نرمی کے بعد اب توجہ امدادی کارروائیوں پر مرکوز ہوگئی ہے، سینکڑوں چینی ریڈ کراس ریسکیورز کو سخت متاثرہ علاقوں میں ملبہ صاف کرنے اور متاثرین کو نکالنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/250930/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/250930/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version